اہم خبریں

سابق رکن قومی اسمبلی محمد اکرم چیمہ پی ٹی آئی کراچی کے صدر مقرر

کراچی (نیوزڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی محمد اکرم چیمہ پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر مقرر کردیئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بعد مبین جتوئی جنرل سیکرٹری سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔۔محمد اکرم چیمہ 2018 میں این اے 239 کورنگی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ مبین جتوئی نے کہا کہ محمد اکرم چیمہ کو نئی تنظیمی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں امید ہے نومنتخب صدر مشکل وقت میں پارٹی کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں