لالہ موسیٰ (نیوزڈیسک) لالہ موسیٰ کے قریب دھامہ روڈ پر نامعلوم ملزمان کی کار پر فائرنگ ، فائرنگ کی زد میں آکر باپ اور بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ لالہ موسیٰ شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، واردات کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے آسانی سے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
