اہم خبریں

لوگ نہیں چھوڑ رہے، کن پٹی پر بندوق رکھ کر پارٹی چھڑوائی جارہی ہے، عمران خان کا انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ لوگ پارٹی چھوڑ نہیں رہے، کن پٹی پر بندوق رکھ کر پارٹی چھڑوائی جارہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ کے پارٹی چھورنے کے حوالے سے ردعمل آگا گیا ، اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے، لوگ پارٹی چھوڑ کر نہیں جارہے، نام لیے بغیر عمران خان نے کہا کہ کن پٹی پر بندوق رکھ کر پارٹی چھڑوارہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اس طرح پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں بکہ پارٹی ایسے ختم ہوتی ہے جیسے پی ڈی ایم ختم ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں صرف خواتین اور کارکنوں کیلئے پریشان ہوں، ان کساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں