لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ،وکیل نے تصدیق کردی ۔تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ کے وکیل ملک ریریاض نے کہا کہ دونوں رہنما پاکستان تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں ، باضابطہ اعلان رہائی کے بعد کریں گے ۔ واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد اب تک پی ٹی آئی کے 15 سے زائد رہنماؤں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے ۔
