اہم خبریں

ہنگو، دہشتگردوں کا نجی آئل کمپنی پر حملہ، 6 سکیورٹی اہلکار شہید

پشاور(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے منجی خیل میں نجی آئل کمپنی میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔منجی خیل میں منزلی 10 آئل فیلڈ ویل پر دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا،سکیورٹی فورسز کےساتھ دہشتگردوں کی2 گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی ۔دہشتگردوں کے حملے میں 6 سکیورٹی اہلکار شہید جن میں 4 ایف سی اور 2 نجی سکیورٹی کے اہلکار شامل ہیں۔ علاقے میں دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن شروع ۔پولیس سرچ آپریشن کر رہی ہے اور سیکورٹی اداروں کی معاونت بھی حاصل ۔دیگر آئل اینڈ گیس پلانٹس اور پراجیکٹس کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ۔

متعلقہ خبریں