اہم خبریں

القادر ٹرسٹ کیس، نیب کوعمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد احتساب عدالت میں القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت ہوئی ، وزیراعظم عمران خان لاہور سے اسلام آباد آکرعدالت میں پیش ہوگئے ۔ احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے نیب حکام کو گرفتاری سے روک دیا گیا۔ القادر ٹرسٹ کیس میں وکیل خواجہ حارث احتساب عدالت جج محمد بشیر کے روبرو پیش ہوئے ، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی۔بعد ازاںوزیراعظم عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی سخت سکیورٹی حصار میںعدالت میںپیش کیا گیا، بشریٰ بی بی کی حاضری لگوائی ۔جج احتساب محمد بشیر نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے 31 مئی تک درخواست ضمانت منظور کرلی اور نیب کو نوٹس جاری کرکے 31 مئی تک جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ خبریں