اہم خبریں

سر اب بھی نہیں سمجھیں گے ، آپ کو ہمیشہ غلط اطلاع دے کر مس گائیڈ کیا جا تارہا، فیصل واوڈا

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے عمران خان کی نیب میں پیشی کے حوالے سے کہا کہ سر اب بھی آپ نہیں سمجھیں گے ، آپ کو ہمیشہ غلط اطلاع دے کر مس گائیڈ کیا جا تارہا۔ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ کے مطابق ا گرفتاری کے 80 فیصد امکانات ہیں لیکن میرے مطابق 80 فیصد امکانات نہیں ہیں، سر اب بھی آپ نہیں سمجھیں گے تو پھر کب، آپ کو ہمیشہ غلط اطلاع دے کر مس گائیڈ کیا جا تارہا ہے ،خان صاحب آپ خیریت سے نیب کورٹ پہنچیں اور خیر سے واپس آئیں۔

متعلقہ خبریں