اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ پیشی ، جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ، جوڈیشل کمپلیکس کی دونوں اطرف کی سٹرکوں کو سِیل کر دیا گیا ، بغیر چیکنگ کے غیر متعلقہ افراد جوڈیشل کمپلیکس نہ جا سکیں گے ۔ جوڈیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات ،اسلام آباد پولیس ،رینجرز اور سی ٹی ڈی اہلکار وں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ۔
