کوئٹہ (نیوزڈیسک)ہائیرایجوکیشن کمیشن کی سفارش پر بلوچستان حکومت کے خرچے پر بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم کیلئے مختلف ممالک میں جانیوالے 13 اساتذہ وطن واپسی سے قبل رپوش ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ اساتذہ کی جانب سے جمع کروائے گئے تمام شورٹی بانڈز بھی جعلی نکلے ۔ بلوچستان حکومت اور ہائیر ایجوکیشن اتھارٹی نے اساتذہ کی وطن واپسی کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیا۔
