مدینہ منورہ( اے بی این نیوز )پاکستانی عازمین حجاج کی سعودی عرب آمد جاری ہے،گزشتہ روز پانچ پروازوں کے ذریعے 12 سو سے زائد عازمین حج مدینہ پہنچائے گئے،آج چار پروازوں کے ذریعے مذید 1390 عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے،منگل کو تین ہزار سے زائد عازمین 9 حج پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچیں گے،حاجی کیمپوں میں حفاظتی ویکسین لگانے کا عمل ہفتہ وار چھٹیوں میں جاری رہا،
وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود کی ہدایات پر قربانی کی رقم عازمین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئی،سپانسرشپ سکیم کے عازمین متعلقہ بینکوں سے کیش وصول کر سکیں گے،عازمین حج اپنی پرواز سے 24 گھنٹے قبل متعلقہ حاجی کیمپوں سے پاسپورٹ، ویزہ اور فضائی ٹکٹ حاصل کریں، ترجمان مذہبی امور کے مطا بق عازمین کرام رہنمائی کیلئے وزارت کی حج ہیلپ لائنز، ویب سائٹ سے مدد حاصل کریں،مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین حج نے سینیٹر طلحہ محمود کے اقدامات کو لائق تحسین قرار دے دیا،مدینہ منورہ کے رہائشی ہوٹلز میں پاکستانی پرچم والی جیکٹ پہنے بلڈنگ معاون رہنمائی کیلئے 24 گھنٹے موجود ہیں،حج مشن مدینہ کی نئی بلڈنگ میں مین کنٹرول آفس قائم کر دیا گیا۔
