اہم خبریں

ایک ارب سے زائد افراد کو وبائی مرض لاحق ہونے کا خدشہ ، اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ایک ارب سے زائد افراد کو وبائی مرض لاحق ہونے کا خدشہ ، اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے 43 ممالک میں ایک ارب سے زائد افراد کو ہیضے ہونے کا خطرہ ہے ، اگر اس سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی فنڈ ناکافی ہونے کا کہہ دیا،اس وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے 64 ملین ڈالرز سے زائد کا فنڈ درکار ہے ، رواں سال اب تک 24 ممالک میں ہیضے کی وبا پھیلنے کی اطلاعات ہیں ، 2021 سے اب تک اس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک ملاوی ،موزمبیق ہیں ،ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، ایتھوپیا، کینیا، صومالیہ، شام، زیمبیا میں اس وبائی مرض نے لاکھوں معصوم بچوں کی جان لے لی ہے ۔

متعلقہ خبریں