سری نگر (نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں آج جی 20 اجلاس ، کشمیر ی عوام سراپا احتجاج ،وادی میں مکمل شٹرڈاؤ ن ہڑتال۔ تفصیلات کے مطابق اس سال جی 20 اجلاس کی میزبانی بھارت کر رہا ہے ، اس لیے بھارت نے جی 20 رکن ممالک کے ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس متنازعہ علاقے مقبوضہ کشمیر میں بلایا جو سری نگر میں 22 سے 24 مئی تک جاری رہے گا، اجلاس کا انعقاد ایک متنازعہ علاقے میں ہونے کی وجہ سے چین، ترکی، سعودی عرب اور مصر اور پاکستان نے اجلاس کا بائیکاٹ مکمل بائیکاٹ کیا ہے ۔مقبوضہ کشمیر بھارت کے امن کا بھانڈہ پھوڑ دیا، جی 20 اجلاس کیخلاف آج مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے ،کشمیری سراپا احتجاج ، آزاد کشمیرکے بھی مختلف شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ اس حوالے سے حریت رہنما عبدالحمید لون نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کو فوجی چھاونی میں بدل دیا ہے ، سری نگر کی سڑکیں ،گلیاں بھارتی فوج کے قبضے میں ہیں سری نگر میں کرفیو کا سماں ہے ، مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے ، بھارت مسئلہ کشمیر کی حقیقت کو تسلیم کرے۔
