لاہور (نیوزڈیسک) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی چودھری شجاعت سے ملاقات ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، ملاقات میں 9 مئی کے واقعات اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث کسی بھی ملزم کو کوئی رعائت نہ دینے پر اتفاق کیا۔چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت کرتا ہوں، ملک دشمن عناصر کی جانب سے عوام اور آرمی کو لڑوانے کی سازش ناکام ہوئی، جو لوگ بھی اس گھناؤنے جرم میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔اس موقع پر رہنما ق لیگ طارق بشیر چیمہ، چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔















