اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف آج مختصر دورے پر کوئٹہ جائیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف آج مختصر دورے پر کوئٹہ جائیں گے ،نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ دورہ کوئٹہ کے دوران وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کریں گے۔وزیراعظم ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، گورنر ہاؤس میں ملاقات بھی کریں گے ۔

متعلقہ خبریں