اہم خبریں

حکومت کی وفاقی بجٹ 9 جون کو پیش کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) حکومت نے وفاقی بجٹ 9 جون کو پیش کرنے کی تیاریاں شراع کر دین، بجٹ پلان آئندہ سوموار تک مکمل کرنے کے امکانات ہیں،ذرائع کے مطابق وفاقی اخراجات کا حجم 10ہزار 483 ارب روپے اور ایف بی آر محصولات کا ٹارگٹ 8200 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے،وزارت خزانہ کے مطابق جبکہ آئندہ مالی سال 7.56 ارب ڈالر قرضہ واپس کیے جانے کا امکان بھی ہے،نیز ڈالر میں قرضہ لینے کا بھی ٹارگٹ آئی ایم ایف کے پیکیج کی مناسبت سے رکھا جائے گا،صوبوں کو 4 ہزار 853 ارب روپے ادائیگی کا ٹارگٹ رکھنے جبکہ بیرون ملک سے ایک ہزار 804 ارب روپے وصولی کا ہدف رکھا جائے گا، اس کے علاوہ 2 ہزار 180 ارب روپے نان بینک قرضے کا ٹارگٹ رکھنے کا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے بینکوں سے قرضہ لینے کا ہدف ایک ہزار 147 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں