اہم خبریں

صدر مملکت، وزیر اعظم، چیرمین سینٹ سمیت وفاقی وزراء اور اعلی ترین حکومتی شخصیات ملک کے کسی بھی ہوا ئی اڈے سے عازمین حج کی پہلی پرواز کو الوداع نہیں کرسکے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) صدر مملکت، وزیر اعظم، چیرمین سینٹ سمیت وفاقی وزراء اور اعلی ترین حکومتی شخصیات ملک کے کسی بھی ہوا ئی اڈے سے عازمین حج کی پہلی پرواز کو الوداع نہیں کرسکے فوجی حکمران جنرل سکندر مرزا سے جنرل مشرف اور پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان سے کپتان عمران خان تک کے تمام وزرائے اعظم اور ممنون حسین اور آصف علی زرداری تک آنے جانے والے سول صدور تو بڑی شان و شوکت سے عازمین حج کی پہلی ہوائی پرواز کو بندرگاہوں سے عازمین کے پہلے بحری جہاز کو الوداع کرتے آئے ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ اتحادی جماعتوں کی مخلوط حکومت کے وزیر اعظم اور عمران حکومت میں آنے والے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے پاس عازمین کی پہلی پرواز کو الوداع کر نے کے لیے وقت ہی نہیں مل سکے ۔آج کے صدر اور وزیر اعظم کی سیاسی جوڑ توڑ کی مصروفیات آڑھے آگئیں اور وہ عازمین حج کو الوداع کرنے کے لیے انکے شیڈول میں عازمین حج کے لیے ایک منٹ بھی نہ مل سکا جو سو ا لیہ نشان بن گیا ہے ۔ماضی میں تو عازمین حج کی پہلی پرواز کو صدر مملکت ، وزیر اعظم ، چیرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی عازمین حج کو ہوائی آڈوں سے پروقار تقربیات میں لیبیک اللہ لبیک کی صدادوں سے الوداع کرنا ایک اعزاز سمجھتے تھے۔

متعلقہ خبریں