لاہور ( اے بی این نیوز )جلاؤگھیراؤاور توڑ پھوڑ،پنجاب بھر سے گرفتار شرپسندوں کی تعداد 3800 سے زائد ہو گئی،لاہور سے 2ہزار سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کیا جاچکا، ڈسکہ سے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر محمد رضوان گرفتار ،خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 900سے زائدشرپسند عناصر گرفتار ہو چکے ،پشاور سے 267، مردان سے 216، کوہاٹ سے 114 افراد کو گرفتار کیا گیا،ایف آئی آرز میں نامزد تمام سابق صوبائی وزرا اور بیشتر سابق اراکین اسمبلی روپوش، کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کو آگ لگانے والے 2 ملزمان کو مردان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔