خرطوم(نیوزڈیسک) مسلح افراد نےخرطوم میں قائم قطری سفارتخانے پر حملہ کردیا حملے میں توڑ پھوڑ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سعودی عرب کی ثالثی اور عالمی قوتوں کے بار بار انسانی ہمدردی کے تحت جنگ بندی کی اپیلوں کے باوجود خرطوم میں گمسان کی لڑائی جاری ہے۔شدید لڑائی کے دوران خرطوم کا جڑواں شہر اومدرمان میں سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت کے ارد گرد کا علاقہ بمباری کا نشانہ بنتا رہا۔ اس دوران مسلح افراد نے قطر کے سفارتخانے پر دھاوا بول دیا۔مسلح افراد سفارتخانے میں داخل ہوگئے اور توڑ پھوڑ کی۔ عمارت کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی گئی۔ حملے کے وقت قطری سفارتخانے میں عملہ موجود نہیں تھا۔
