مردان(نیوزڈیسک) 9 مئی کے پرتشدد مظاہر وں کے دوران کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی بے حرمتی کرنیوالے 2 مرکزی ملزمان مردان سے گرفتارکر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق دوکنوں ملزمان نے شیر عالم اور عدنان نامی نے مجسمے کو توڑ کر آگ لگا ئی تھی،اس سے قبل 17 مئی کو بھی اس واقع میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ملزمان نے مظاہرے کے دوران کیپٹن کرنل شیر خان شہیدکے مجسمے کو توڑ کر نذرِ آتش کیا تھا۔
