عباسپور( نیوزڈیسک) آزادکشمیر کے علاقے عباسپور ٹاؤن کی وارڈ چھاترہ کنولی کے دو محنت کش شریف نوجوانوں کو تجارت کی غرض سے پنجاب اور سندھ کے علاقے راجن پور میں بلا کر مشہوربدنام زمانہ کچے کے علاقے میں اغواء کرلیا گیا اور اغواکاروں نےتاوان کی غرض سے مغوی نوجوانوں کے غریب ورثاء سےدو کروڑ روپے تاوان کی غرض سےمانگ لئے ورثاء کی اپنے عزیزوں کی بخیریت رھائی کےلئے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب سے دھائی اور مطالبہ تفصیلات کیمطابق عباسپور کے دونوجوانوں 43 سالہ محمد شکیل خان ولد میر حسین خان اور53سالہ خالد محمود بھٹی ولد محمد نذیر بھٹی مساکن کنولی نمبل چھاترہ نے فیس بُک پر اعلیٰ نسل کی بکریوں کی سیل کا اشتہار پڑھ کر دیئے گئے موبائل نمبر پر فون کرکے تفصیل پُوچھی آگے سے بکریاں بیچنے والوں نے چکنی چُپڑی باتوں میں لالچی ڈیلیں بتا کر نوجوانوں کو اپنے شیشے میں اُتار لیا اور اُنھیں راجن پور آنے کے لئے کہا نوجوانوں کوکہا گیا کہ وہ لاہور آجائیں وھاں سے ہمارا نمائندہ آپکو یہاں پر لے آئیگا چنانچہ دونوں مذکورہ بدقسمت نوجوان مورخہ 8 مئی کو رات 9 بجے بذریعہ کوچ عباسپور سے لاہور کے روانہ ہوگئے 9 مئی کو لاہور سے وہ اُن بندوں کے ساتھ راجن پور چلے گئے رات تک نوجوانوں کا گھر سے رابطہ رھا لیکن پھر اچانک فون بند گئے پھر 10 تاریخ کو 30 سیکنڈ کی کال پر اُنہوں نے بتایا کہ ہم ایک مشکل میں پھنس گئے ہیں ھماری زندگیوں کے لئے دعاکریں پھررابطہ منقطع ہوگیا پھر 12 مئی کو رات پونے دس بجے مغوی خالد محمود کے موبائل سے مغوی شکیلخان نے اپنے حقیقی بھائی ضمیر خان کو کال کی کہ ہمیں اغواء کرکے بدنام زمانہ کچے کے علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے اور اب یہ لوگ دوکروڑ روپے تاوان مانگ رہے ہیں اور عدم ادائیگی تاوان کی صورت میں جان سے مار دینے کی دھمکی بھی دےرہےہیں مغوی خالد محمود نے اُنکے چنگل سے بھاگنے کی کوشش کی تواغواء کاروں نے اُسے پنڈلی میں گولی مار کر زخمی بھی کیا ھوا ہے لہذا کسی طرح مطلوبہ رقم کابندوبست کر کے ھمیں بہرصورت اغواء کاروں کے چُنگل سے فوری باذیاب کرایا جائے پھر آخری دفعہ جوکال آئی اسمیں کہاگیا کہ دوکروڑ روپے کا انتظام دودن کے اندر کرکے ھمیں رقم کی موجودگی کی تصدیق وڈیو کال کے ذریعےہمیں کروائی جائے تب ہم آپکو بتائیں گے کہ مطلوبہ رقم کہاں پہنچائی جائے مغوی نوجوانوں کے ورثاء انتہائی سفید پوش لوگ ہیں وہ تاوان میں مانگی گئی رقم کسی بھی صورت ادا کرنے کے قابل نہیں ہیں مغوی نوجوانوں کے ورثاء، اھل محلہ، ٹاؤن کے چیئرمین چوہدری محمد شیراز، انجمنِ تاجران کے صدر سردار محمد حیات خان ، بار کے صدر سردار ظہیر الہی چغتائی ،چنار پریس کلب تحصیل عباسپور کےصدر خواجہ ریاض احمد نے وزیراعظم پاکستان، وزیر داخلہ پاکستان، آئی جی پنجاب، وزیراعظم آزادکشمیر، چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور دیگر ذمہ دار اداروں سےمطالبہ کیاہے کہ فی الفور مغوی نوجوانوں کی رھائی کےلئے اقدامات اُٹھانے جائیں تاکہ مغوی نوجوانوں کے گھروں کی انتہائی ناگفتہ بہ حالت سنبھل سکے اُنکے گھروں اور بچوں سے خوف کے سائے ختم ھوسکیں۔
