واشنگٹن(نیوز ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے حوالے مشہور کمپنی چیٹ جی پی ٹی نے موبائل ایپ متعارف کرادی۔ تفصیلات کے مطابق مقبولیت میں چیٹ جی پی ٹی نے انسٹا گرام اورٹک ٹاک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ،اس لیے اب اس کا موبائل ایپ ورژن بھی متعارف کرایا دیا گیا ہے جو فل وقت صرف آئی فون صارفین کے لیے میسر ہوگا۔ اس میں ڈیسک ٹاپ ورژن کی طرح رسائی نہیں دی لیکن صارفین اس ایپ سے مختلف موضوعات کی معلومات جاننے ،آواز کی شناخت اور بنیاد سوالات کے جوابات حاصل کر سکیں گے ،لیکن ابتدائی طور پر یہ ایپ صرف تحریری سوالات کا ہی جواب دے سکے گی ۔ کمپنی اس بات کا یقین دلایا ہے کہ بہت جلد اس ایپ کا اینڈرائیڈ ورژن بھی متعارف کرا یا جائے گا۔
