اہم خبریں

ملک میں امن وامان کی صورتحال وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں امن وامان کی صورتحال وزیراعظم شہباز شریف نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہبازشریف کریں گے ، اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ،صوبوں اور وفاق سے متعلقہ افسران بھی شرکت کریں گے ۔ واضح رہے کہ اجلاس میں 9مئی سے متعلق گرفتاریوں اور کارروائیوں کے حوالے سے جائزہ رپورٹ پیش کی جائیگی اور اب لیے گئے حکومتی اقدامات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں