لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی سول لائنز حسن جاوید بھٹی کا زمان پارک کا دورہ کیا سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے زمان پارک میں عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے تعینات 106 اہلکار وں کی تعداد بڑھا کر 200 کردی ۔ واضح رہے کہ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر زمان پارک کو جانے والے بند راستے کھول دیئے ، سڑکوں کے اطراف میں لگا کنٹینرز بھی ہٹا دیے گئے ۔
