کوئٹہ (نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مرکزی حکومت بلوچستان کی عوام کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔ آج کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان معدنیات سے مالامال صوبہ ہے لیکن یہ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، بلوچستان ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں روزگار، تعلیم اور امن وامان نہیں،یہاں 10 سال میں کوئی سڑک یا کارخانہ نہیں بنایا گیا، حکومت عوام کے تحفظ فراہم کرنےمیں مکمل ناکام ہوچکی ہے آج بھی صوبے کی عوام حکومتی توجہ کے منتظر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کےحقوق کی لڑائی لڑے گی ، نئے حکمران اعلانات کرتے ہیں ،ناکام ہوکر چلے جاتے ہیں،یہاں لوگوں کا جینا اورمرنا مشکل ہوگیا ہے بتایا جائے بلوچستان کے حالات کاذمہ دار کون ہے؟ ۔
