کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ سرکار معاہدے سے پیچھے ہٹ گئی ،صوبے میں آٹا بحران کا خدشہ۔ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری عامر عبداللہ نے کہا کہ کراچی کی فلور ملوں کے پاس صرف دو دن کا گندم ذخیرہ رہ گیا ہے کیونکہ سندھ حکومت اندرون سندھ سے گندم کراچی لانے کی پابندی ختم کرنے کے معاہدے سے پیچھے ہٹ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی محکمہ خوراک وعدہ کیا تھا کہ 15 مئی کے بعد اندرون سندھ سے گندم کراچی لانے کی پر پابندی ختم کردی جائے گی ،لیکن اب تک ایسا نہیں کیا گیا ،فلور ملوں میں گندم ختم ہونے کے قریب ہے ۔ انہوں نے کہا آٹا بحران آنے کا خدشہ ہے ،گندم کی قلت سے ٹے کی قیمت میں بھی اضافے ہوگا ۔
