اہم خبریں

وفاقی حکومت کا 25 پسماندہ ترین اضلاع کی ترقی کیلئے سروے شروع

کراچی (نیوزڈیسک) ملک کے25 پسماندہ اضلاح کی تعمیر وترقی کیلئے وفاقی حکومت نے پیکیج کی منظوری دیدی جس میں وفاقی حکومت اورصوبائی حکومتیں ملکر مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں گی۔، چاروں صوبوں کے پسماندہ ترین اضلاع کا سروے شروع کردیا گیا ہے تاکہ تعلیم، صحت، رابطوں، زراعت، صنعتوں روزگار کی سہولیات کا جائزہ لیا جائے۔ اہم ترین ضرورتوں کا تعین بھی کیا جائے گا۔ حکومت آئندہ برسوں میں ان تمام اضلاع کو باقی اضلاع کے برابر کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں