کشمور(نیوزڈیسک) سکیورٹی فورسز کا کچے کے علاقے میں ڈاکووں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ،7 ڈاکووں نے ہتھیار ڈال دیئے جبکہ ڈاکوئوں کے مختلف علاقوں میں خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہتھیار پھینکنے والوں کیساتھ انصاف کے عین مطابق نمٹاجائے گا دیگر افراد بھی سرینڈر کریں گے تو ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔گرفتار ملزمان ڈکیتی، قتل اور پولیس پر فائرنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں
