نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت کے ڈی آر آئی کے افسران کی کارروائی، توتیکورن کے ساحل سے چار ملزمان کو گرفتار کر کے 18 اعشاریہ 1 کلوگرام امبرگریس یعنی وہیل مچھلی کی الٹی برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار ، واضح رہے اس کی کالا بازار میں قیمت 31 اعشاریہ 67 کروڑ روپے ہوتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی بھارت کے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کے افسران نے کی ۔واضح رہے کہ امبرگریس سپرم وہیل کی ایک پیداوار ہے جس کی نسل معدومیت کے قریب ہے اس لیے اس کو پکڑنے پر پابندی ہے ، خفیہ اطلاعات پر کارروائی کر کے حکام نے وہیل مچھلی کی الٹی سمگل کرنے والے گروہ گرفتار کر لیا۔ملزمان وہیل مچھلی کی الٹی کو سمندری راستے کے ذریعے سری لنکا سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
