نئی دہلی (نیوزڈیسک)راجستھان حادثے کے بعد بھارتی فضائیہ نے مگ 21 لڑاکا طیاروں کے پورے فلیٹ کو گراؤنڈ کر دیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں راجستھان میں ’’اُڑتے تابوت‘‘ سے مشہور مگ 21 طیارے کے حادثے کی تحقیقات تک پورے فلیٹ کو گراؤنڈ کر دیا گیا ،خیال رہے کہ 8 مئی کو سورت گڑھ ایئربیس سے اڑان بھرنے والے مگ 21 طیارہ ہنومان گڑھ کے گاؤں میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 3 دیہاتی جان سے گئے۔
