کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ضلعی انتظامیہ نے عمران خان کے نام سے منسوب کرکٹ گراؤنڈ سیل کردیا گیا ،اس ضمن میں انتظامیہ نے کہ گراونڈ کو خود ساختہ نام سے منسوب کیا گیا اور سرکاری زمین کو کمرشل بنیاد پر ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا،انتظامیہ کے مطبق گراونڈ میں اہل محلہ کو جانے کی بھی اجازت نہیں تھی، اس سلسلے میں انہوں نے درخواست جمع کروائی تھی، لہٰذا گروانڈ اب عام عوام کے لئے کھول دیا ہے۔
