اہم خبریں

لوگ اپنی ضمیر کی آواز پر پی ٹی آئی چھوڑرہے ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نو مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈ تھے انہوں نے وہ کام کیا جس سے دشمن خوش ہوا، لوگ اپنی ضمیر کی آواز پر پی ٹی آئی چھوڑ کرجا رہے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کونقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے ان کو قانون کے شکنجے میں آنے کا پتہ چل گیا ہوگا،انہوں نے کہاکہ منصوبہ بندی سے تنصیبات پرحملے کئے گئے 9 مئی کے سانحے پر پوری قوم آبدیدہ ہے جو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔
مریم نے کہا کہ شرپسنوں نے اسپتال، اسکولز، سرکاری املاک کونقصان پہنچایا عمران خان نے وہ کام کیا جس سے دشمن خوش ہوا پی ٹی آئی کی سینئرقیادت کارکنوں کو مشتعل کرتے رہے ،انہوں نے کہاکہ ندامت اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی، مذمت اپنے ڈراموں پر پردہ ڈالنے کیلئے کی گئی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مذمتی ڈرامے کرنے سے جان نہیں چھوٹے گی شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنایا،ان کاکہناتھاکہ 9مئی کے سانحہ کی مذمت 19مئی کو کی گئی عمران خان 9 مئی کے واقعات کے ماسٹرمائنڈ تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے بچوں کوورغلا کرسرکاری املاک پرحملہ کرایا عمران خان سے کرپشن کا حساب مانگا توفساد برپا کیا گیا عمران خان نے سیاسی مخالفین کوموت کی چکیوں میں رکھا۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ عمران خان نے چوری نہیں کی توتلاشی سے کیوں ڈرتا ہے لوگ اپنی ضمیر کی آواز پرپی ٹی آئی چھوڑ کرجا رہے ہیں فرانسیسی ٹی وی نے پی ٹی آئی کے تصویر کے جھوٹ کوبےنقاب کیا۔ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں شہدا کے لواحقین کی دل آزاری کی اگرپی ٹی وی حملے میں انہیں سزا مل جاتی تو ریڈیو پاکستان پرحملہ نہ کرتے۔

متعلقہ خبریں