اہم خبریں

9 مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے، مریم نواز

لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر منصوبہ بندی سے حملہ کیا، 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہے،شہدا نے فوج کیلئے نہیں قوم کیلئے قربانیاں دیں،بانی پاکستان کا گھر بھی جلادیا گیا، عمران خان کو ثبوت چاہئیں تو آئینے میں اپنا چہرہ دیکھ لیں، ہفتہ کو لاہور میں علماء اور مشائخ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کیخلاف سازش اور فتنے کا نام عمران خان ہے، مذہب کو سیاست میں استعمال کرنا جرم ہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان مذہبی اور دیگر باتیں کرکے پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ علماء کی مدد کے بغیر اس کا خاتمہ ممکن نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو دشمن ممالک سے فنڈنگ اور سہولت کاری ملی۔ سارا ملک آج اس فتنے کی لپیٹ میں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کو چند سال میں جو نقصان پہنچایا وہ 75 سال میں دشمن نہیں پہنچا سکا۔انہوںنے کہا کہ 9 مئی کو شہدا کی یاد گاریں جلائی گئیں، شیلڈز پر پاؤں رکھے گئے۔ شہدا نے فوج کیلئے نہیں قوم کیلئے قربانیاں دیں۔انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان کا گھر بھی جلادیا گیا۔ عمران خان کو ثبوت چاہئیں تو آئینے میں اپنا چہرہ دیکھ لیں، 9 مئی کا ماسٹرمائنڈ عمران خان خود ہے۔

متعلقہ خبریں