اہم خبریں

نامعلوم افرادنے نواز شریف کے نام پر چوتھی گاڑی بھی رجسٹر کروالی

لندن(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام پر نامعلوم افراد نے چوتھی گاڑی بھی رجسٹر کروالی،لندن پولیس سازش کرنے والوں تک پہنچنے کےلیے تحقیقات میں مصروف ہے۔ اس سلسلے میں نواز شریف لندن آفس سے جاری بیان میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ گاڑیاں قائد مسلم لیگ (ن) کے نام پر رجسٹر کروانے کا مقصد جرائم کر کے تعلق نواز شریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے۔ن لیگی رہنما خرم بٹ نے کہا کہ نواز شریف کے نام پر رجسٹر گاڑیوں کو دہشت گردی، دھوکا دہی اور مجرمانہ کارروائیوں کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے،نواز شریف لندن آفس کے خرم بٹ نے پولیس کو چوتھی گاڑی رجسٹر ہونے سے بھی آگاہ کردیا۔

 

متعلقہ خبریں