اہم خبریں

پی ٹی آئی کوبڑا جھٹکا ، سیدذوالفقار علی شاہ کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

چنیوٹ(نیوزڈیسک)چنیوٹ کی سیاست میں ہلچل ، تحریک انصاف چنیوٹ کے ضلعی صدرسید ذوالفقار علی شاہ و سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 94 نے آج پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا ۔ سید ذوالفقار شاہ نے 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے باعث تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہیں ۔ پاک فوج کی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہیں ۔ ملکی سلامتی کے خلاف نومئی کو جس طرح تحریک انصاف کا رویہ دیکھنے میں آیا انتہائی افسوسناک تھا ۔ میں ایسی پارٹی میں مزید نہیں چل سکتا جو ملک کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کرے ۔ آئندہ میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔۔

متعلقہ خبریں