اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں انوکھا کاروبار ، موبائل فون 60 روپے فی گھنٹہ کرائے پر دستیاب

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں انوکھا کاروبار شروع ہوگیا،60 روپے گھنٹہ،موبائل کرائے پر دستیاب ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے فقیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 60 روپے گھنٹہ کے حساب سے بچوں کو موبائل فون کرائے دینے والے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا ،2 دکانیں سیل جبکہ 47 موبائل فون برآمد کر لیے گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان بچوں کو موبائل پر پب جی سمیت دیگر گیم کھیلنے کے لیے دیتے اس ساتھ ساتھ بچوں کو فحش مواد بھی فراہم کر کے معصوم ذہنوں کو برائیوں کی طرف مائل کر رہے تھے ۔

متعلقہ خبریں