اہم خبریں

بلوچستان ،سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،3جوان شہید ،1 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(نیوزڈیسک) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ3جوان شہید جبکہ 1 دہشتگرد ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے مارگیٹ ایریا زرغون میں قائم سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ،سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگر د مارا گیا جبکہ 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ۔ واضح رہے یہ چیک پوسٹ کوئلے کی کانوں سے بھتہ خوری کی شکایات روکنے کیلئے حال ہی میں قائم کی گئی تھی۔دہشتگرد حملے کے بعد قریبی پہاڑوں میں چلے گئے ،سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کر کے مزید تحقیقات شروع کردیں ۔

متعلقہ خبریں