جھانسی (نیوز ڈیسک) بھارتی دلہن شادی کی رسم چھوڑ کر پرچہ دینے امتحانی سینٹر پہنچ گئی۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر جھانسی کے امتحانی مرکز میں تمام لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے سجی سنوری دلہن کو آتے دیکھا۔کرشنا راجپوت بی اے فائنل کی طالبہ ہیں اور شادی والے دن ان کا سوشیالوجی کا پرچہ تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن کرشنا راجپوت نے کہا کہ میرے لئے امتحان بھی اتنا ہی اہم تھا جتنا دولہے کیلئے شادی۔ان کا کہنا تھا کہ پرچہ دینے کے بعد میری رخصتی ہوگی، دلہن کی امتحانی سینٹر میں پرچہ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل جسے اب تک ہزاروں صارفین پسند کرچکے ہیں۔
