اہم خبریں

آپریشن کلین اپ مکمل، انتظامیہ اور پولیس نےزمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا

لاہور(نیوزڈیسک)زمان پارک میں آپریشن کلین اپ مکمل، انتظامیہ اور پولیس نے زمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا، جائے وقعہ سے کارکن بھی غائب ہوگئے ، خیمے اکھڑ دیئے،، عمران خان کے گھر کے دروازے پر پولیس اہلکار بیٹھا دیئے گئے، ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران کان کی رہائشگاہ کی گلیوں کوکرینوں کی مدد سے واگزار کروادیا ، رات گئے کینال روڈ سے کنٹینر ہٹا کر سڑک کلیئر کردی۔، زمان پارک سے اکا دکا کارکن بھی غائب ہوگئے ، خیمے اکھڑ دیئے گئے دوسری جانب عمران خان کے گھر کے دروازے پر پولیس اہلکار بیٹھا دیئے گئے۔ آنے اور جانے والوں کی انٹری بھی ہونے لگی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے گھر کے اندرونی حصوں کی تلاشی نہ دینے کی ضد پر قائم ہیں، انہوں نے سرکاری ٹیم کو سرچ آپریشن سے روک دیا۔

متعلقہ خبریں