لاہور(نیوز ڈیسک) آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل،نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کو کلین چٹ دیدی۔ جاری کردہ رپور ٹ میں کہا گیا کہ آشیانہ ہاؤسنگ میں شہباز شریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا، بدنیتی کا کوئی پہلو ثابت نہیں ہوا ، نہ ٹھیکے دینے کے عمل میں کوئی بدعنوانی ثابت ہو نہ ہی اس سے سرکاری خزانے کوکوئی نقصان پہنچا ،شہباز شریف نے اس سے کوئی مالی فائدہ حاصل کیا یا نہیں اس کے شواہد نہیں ملے ۔ شہباز شریف کی طرف سے آشیانہ کا ٹھیکہ لطیف اینڈ سنز کو دینے کا معاملہ محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھا،نیب نے شہباز شریف کی بریت درخواست پر جواب احتساب عدالت میں جمع کرا دیا ۔ اس کے علاوہ نیب نے کامران کیانی،فواد حسن فواد کو بھی یہ کہہ کر کلین چٹ دیدی کہ انہوں نے ٹھیکے دلوانے میں کوئی رشوت نہیں لی اور نہ ہی اس سے سرکاری خزانے کو کوئی نقصان پہنچا۔
