واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک پر لگائی گئی پابندی ریاست مونٹانا میں چیلنج کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست مونٹانا کے صارفین نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی ہٹوانے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔استداعا کی کہ ٹک ٹاک پر پابندی کالعدم قرار دی جائے ۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کے لیے امریکی ریاست مونٹانا نے قانونی بل بھی منظور کیا اس حوالے سے مونٹانا کے گورنر گریگ گیانفورٹ نے کہا کہ مونٹانا کو چین کی نگرانی سے بچانے کے لیے یہ قانون سازی اہم قدم ہے جس صارفین نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ریاست مونٹانا اپنے شہریوں کو ٹک ٹاک استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا۔
