نیویارک(نیوز ڈیسک) عبرانی زبان میں ہاتھ سے لکھی بائبل کا ہزار سال پرانا نسخہ 3کروڑ80 لاکھ ڈالر میں نیلا م کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک کے نیلام گھر سودبے میں یہ قدم ترین نسخہ 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر میں نیلام کیا گیاجو چرمی جلد میں بند ہے یہ بائبل ہاتھ سے تحریر کی گئی ہے ۔ اسے سابق امریکی سفیر نے ایلفرڈ ایچ موسیس نے خریدا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ ہاتھ سے لکھی اب تک کی قدیم ترین عبرانی بائبل ہے، اس کو اے این یو میوزیئم آف دی جیوش پیپل میوزیم میں رکھا جائے گا۔اس نسخے کا نام کوڈیکس ساسون ہے جسے 880 سے 960 عیسوی کے دوران لکھا گیا تھاجسے عراقی یہودی تاجر کے بیٹے، ڈیوڈ سولومن ساسون نے خریدا تھا۔
