لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے درمیان مذاکرات آج ہونگے ،9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری اور سرچ آپریشن سے متعلق بات ہوگی۔ مذاکرات ٹیم کمشنر لاہور کی سربراہی میں آج 2 بجے کے بعد زمان پارک جائے گی ، گھر میں سرچ آپریشن کے لیے بھی بات کی جائے گی ، زمان پارک میں سرچ آپریشن کےلئے تمام تیاریاں مکمل 400 پولیس اہلکاروں کو تیار کر لیا گیا ۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے گھر کی تلاشی ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں ہوگی ۔















