اہم خبریں

صدرعلوی نے عمران خان کو 9مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنے کا کہہ دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی میں انسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہیے اور مار پیٹ نہیں ہونی چاہیے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی نہ صرف مذمت ہونی چاہیے بلکہ ان کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مگر کارروائی میں انسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہیے اور مار پیٹ نہیں ہونی چاہیے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔

متعلقہ خبریں