اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیب راولپنڈی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے عمران خان کو آج صبح 10 بجے تمام متعلقہ دستاویزات جن میں القادر یونیورسٹی زمین ،القادر ٹرسٹ کے کاغذات کے ہمراہ طلب کر رکھا ہے ۔نیب نے عمران خان کی عدم حاضری پر قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہوا ہے ۔
