لاہور ( اے بی این نیوز )چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے باہر پولیس کی نفری پہنچ گئی،ظہور الٰہی روڈ پر پولیس اہلکاروں کی بڑی نفری موجود ہے۔ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے، تھری ایم پی او کے تحت متعدد رہنماؤں کو حراست میں لیا جا چکا ہے، اسی سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔
