اہم خبریں

کور کمانڈر ہائوس پر حملہ افسوسناک ، عباد فاروق کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) لاہور سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق نے پارٹی ٹکٹ واپس کر دیا۔ ویڈیو پیغام میں عباد فاروق کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد، محمود الرشید اور دیگر رہنما لبرٹی چوک پر موجود تھے۔پی ٹی آئی لیڈر شپ نے کہا کور کمانڈر ہاؤس جانا ہے۔عباد فاروق نے مزید کہا کہ ہمیں کسی بھی ادارے کو آگ نہیں لگانا چاہئیے تھی،پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کر رہا ہوں۔جو ہوا اس پر افسوس ہے، ہمیں اپنے اداروں کے خلاف یہ حرکتیں نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں۔تمام واقعات کے بعد ٹکٹ واپس کرتا ہوں، اللہ نے موقع دیا تو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا۔

متعلقہ خبریں