اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایڈیشنل سیکرٹری پی ٹی آی عامر محمود کیانی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ نجی ٹی وی کے مطابق عامر کیانی آج شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس میں اپنے آئندہ مستقبل کا اعلان کرینگے،
ذرائع کے مطابق عامر محمود کیانی عمران خان کی پالیسیوں سے نالاں تھے،عامر محمود کیانی نہ صرفپارٹی بلکہ سیاست سے بھی علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر محمود کیانی کا فوجی گھرانےسے تعلق ہے ، عامر محمود کیانی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سمیت کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا، اب صرف سبز ہلالی پرچم کے ساتھ جئیں گے ۔
