راولپنڈی(نیوزڈیسک)سابق وزیرداخلہ وسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو قومی احتساب بیورونے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ سے 190 ملین پائونڈ کیس میں طلب کرلیا۔ نیب حکام نے شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ۔ نیب حکام نے سابق وفاقی وزیر کو 24 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیادیا ۔ نیب حکام کا شیخ رشید احمد کو کیس سے متعلق دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کردی ۔
