اہم خبریں

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا،مزید کسی کیس میں گرفتار روکنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی۔وفاقی حکومت نےبھی عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے مہلت کی استدعا کررکھی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔+

متعلقہ خبریں