ملبورن (نیوزڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن کا اسٹریلیا میں منعقدہ کواڈاجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ،امریکی صدر کے عدم شرکت کے فیصلے کے بعد آسٹریلیا حکام نے بھی چار ملکی تنظیم کا اجلاس ملتوی کردیا۔
آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے بغیر آئندہ ہفتے سڈنی میں کواڈ اجلاس نہیں ہو گا۔اگر چہ کہ کواڈ اجلاس نہیں ہو سکے گا لیکن تنظیم میں شامل ممالک کے سربراہان آئندہ ہفتے جاپان میں جی سیون اجلاس کے موقع پر مذاکرات کریں گے۔واضح رہے کہ امریکہ، آسٹریلیا، بھارت اور جاپان پر مشتمل چارممالک کے اتحادکا اجلاس 24 مئی کو سڈنی میں ہونا تھا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک کے ڈیفالٹ کے خدشے کے پیشِ نظر اپنی مصروفیات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دورۂ آسٹریلیا منسوخ کر دیا ۔
